سکھر (بیورورپورٹ ) ویکسینیشن کرائیں ورنہ جیل جائیں، کورونا ویکسینیشن نا لگوانے پر سکھر پولیس کی بڑی کارروائی، 91 افراد گرفتار 16 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق کورونا ویکسینشن نہ کرانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شہر مارکیٹوں، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ، اور دیگر مقامات سے بغیر ویکسین کے 91 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف مختلف تھانوں زیر دفعہ 4 سندھ اپیڈمک ڈیسیز ایکٹ 2014 کے تحت مقدمات درج کیے گئے، گرفتار افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام تاجروں ، شہریوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا سے بچاو کی ویکسینشن کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرئے گی، ویکسینیشن کرائیں بصورت دیگر کاروائی کی جائے گی۔