• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی سوڈان میں فوجی بغاوت کی کوشش کی مذمت

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا نے سوڈان میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز خرطوم میں ہونے والی فوجی بغاوت جیسے جمہوریت مخالف اقدامات سوڈانی عوام کی آزادی و انصاف کے موقف کو کمزور اور ملک کے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت بین الاقوامی حمایت کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی وضاحت کے ہم کسی بھی بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین