• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ویکسین کا آغاز

اسکاٹ لینڈ(نمائندہ جنگ)اسکاٹ لینڈ میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد، فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر مخصوص امراض کے حامل لوگوں کو بوسٹر ویکسین دینے کا آغاز کر دیا گیا۔ اولڈ کیئر ہومز میں رہنے والوں کو سب سے پہلے ویکسین دی جائے گی۔ اسکاٹ لینڈ میں35 لاکھ افراد جو کورونا کی دونوں ویکسین لے چکے ہیں ان میں سے صرف 350 افراد پر کورونا کا شدید حملہ ہوا تھا، ان میں سے بھی آدھے لوگ وہ تھے جن کی صحت نہایت کمزور تھی۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کی پروفیسر ہیلن نے بتایا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پہلی ویکسین کے بعد دوسری ویکسین لینے سے لوگوں کے اندر کورونا کے خلاف قوت مدافعت میں خاصا اضافہ ہوا ہے ہمیں امید ہے کہ اسی طور پر دوسری کے بعد تیسری ویکسین سے لوگ مزید محفوظ ہوں گے۔ اسکاٹ لینڈ میں 12 سے 15 سال عمر کے بچوں کو بھی ویکسین دینا شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء اسکاٹ لینڈ کے شیڈو ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر نیدیش گلین جو خود بھی نیشنل ہیلتھ ٹرسٹ کے ڈاکٹر ہیں ،نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ میں ڈاکٹروں پر مریضوں کا دبائو بہت بڑھ گیا ہے، قبل ازیں وہ روزانہ 30 سے 35 مریض دیکھتے تھے جب کہ سوموار کو انہوں نے تقریباً 80 مریضوں کو دیکھا جو کہ معمول سے بہت زیادہ تعداد ہے۔
تازہ ترین