ملک میں بڑھتی مہنگائی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔