لاہور میں مزارات کو 30 سال سے زائدعمر کے زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔
وزیر اوقاف سید سعیدالحسن نے داتا دربار آمد پر مزار کے دروازےخود کھول کر حاضری دی اور دعا کی ۔
این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔
وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتاگنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، صوبے میں آج سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھل سکیں گی۔