• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ اعظم بھی بلین ٹری منصوبے کے معترف


برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف نکلے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ملکوں کو پاکستان کی مثال سامنے رکھنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

بورس جانسن نے مزید کہا ہے کہ تمام ملکوں کو اپنی ذمے داری سمجھنا ہو گی۔

برطانوی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا اور خود کو تباہی سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین