• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان، منال خان کے کیریئر کا پہلا انٹرویو وائرل، پہچاننا مشکل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کا کیریئر کے آغاز میں دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ایمن خان اور  منال خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔

ایمن خان اور منال خان اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جبکہ ان بہنوں کا اپنا کلوتھنگ برانڈ بھی ہے۔

ایمن خان اور منال خان کی جانب سے اپنے کیریئر کا دیا گیا پہلا انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں بہنیں کافی مختلف نظر آ رہی ہیں۔


اس ویڈیو کلپ کے مقابلے میں آج کی ایمن اور منال فیشن سے زیادہ ’اپ ٹو ڈیٹ‘ اور ماڈرن نظر آ تی ہیں۔

انٹرویو کے دوران شو کے میزبان کو بھی ایمن خان اور منال خان کو پہچاننے میں مشکل ہو رہی ہے کہ کون سی بہن بڑی اور کون سی چھوٹی ہے۔

اس دلچسپ انٹرویو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے دلچسپ  تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین