• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ واپس آگئی، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آج سے راولپنڈی میں ٹی 20 کرکٹ لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے جاری ٹوئٹ میں حوصلہ افزائی کرتے لکھا کہ ’جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ۔‘

انہوں نے کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں، اس میں بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے۔

رمیز راجہ نے یہ بھی لکھا کہ اس سے زیادہ ضروری ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں قائم رہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین