پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر عالمی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے، گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان 132 ممالک میں 107 سے 99 نمبر پر آگیا۔
انڈیکس کے تحت لوئر مڈل انکم گروپ کے 34 ممالک میں پاکستان کا 17 نمبر ہے، جنوبی و وسط ایشیاء کے 10 ممالک میں پاکستان کی 7ویں پوزیشن ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر و انفرااسٹرکچر میں اصلاحات سے اپنی پوزیشن بہتر کی، مختلف شعبوں کی کارکردگی رپورٹ میں آئی ٹی سیکٹر کے 11 شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
فون سازی، آئی ٹی ایکسپورٹ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی، گلوبل اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم انڈیکس میں بھی پاکستانی رینکنگ 82 سے 75 ہوگئی، اسٹارٹ اپس انڈیکس میں جہلم اور ملتان کو ٹاپ 1000 میں جگہ مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد 122 درجہ ترقی کرکے ٹاپ 500 میں 437ویں پوزیشن پر آگیا، اسٹارٹ اپس انڈیکس میں لاہور 14درجہ ترقی پاکر دنیا میں 257 پوزیشن پر پہنچ گیا۔
عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے تحت وینچر کیپیٹل فنڈنگ میں97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ہماری اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنیں۔