• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج


مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو 2 تھانوں کے سامنے سے اغواء کرنے کے بعد تشدد کرنے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔

مظفرگڑھ کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملزم کاشف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ملزم کاشف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی۔ جس پر متاثرہ لیڈی سب انسپکٹر کے وکیل نے معاملہ سنگین قرار دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کی۔

عدالت نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد ملزم کاشف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔

لیڈی سب انسپکٹر کیس میں گرفتار ملزم کاشف کو 14 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین