• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سالہ بچی کو زہر دینے کے شبے میں سوتیلا بھائی گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے تین سالہ بچی کو زہر دینے کے شبے میں سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دو دن قبل مہران ٹاؤن میں گھر میں زہریلی چیز پی کر جاں بحق ہونے والی تین سالہ بچی عائشہ کے قتل کے الزام میں اسکے سوتیلے بھائی غلام نبی کو گرفتار کرلیاگیا،بچی کی ماں شہزاد ی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں مہمان اصغر اور خاتون سمیت تین ملزمان پر زہر دینے کا شک ظاہر کیا گیا تھا، خاتون اور ملزم اصغر پولیس کو نہ مل سکے،ملزم کے بیان کے مطابق وہ اپنے باپ سے ملنے کے لیئے ان کے گھر آیا تو دیکھا سب بے ہوش پڑے تھے، ملزم کے مطابق وہ سب کو اسپتال لے گیا جہاں بچی فوت ہوچکی تھی، پولیس کے مطابق بچی کی سات سالہ بہن اور معذور باپ بے ہوش تھے، دونوں علاج کے بعد اب ٹھیک ہوچکے ہیں ،بچی کی ماں نے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے اس لیے ملزم کو گرفتار کیا گیا، کیمیکل اگزامینشن رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے ،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید