ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی دہلی گیٹ کو رشوت دینے کے الزام میں ایس ایچ او پر مقدمہ درج کرنے کا کیس اینٹی کرپشن ملتان کو بھجوادیا گیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے سرکل آفیسر افضل مہار کو انکوائری افسر کو مقرردیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ایس ایچ او وسیم اکرم کا دو دن کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد عمران نے ایس ایچ او وسیم اکرم پر 70 ہزار روپے رشوت دینے کاالزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا ۔