• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: داخلے کیلئے احتجاج کرنیوالے پری میڈیکل کے 75 طلباء گرفتار


بلوچستان کے دارالخلافے کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: میڈیکل داخلوں کے خلاف احتجاج جاری

کوئٹہ پولیس کے مطابق پری میڈیکل کے ان 75 طلباء کو مختلف دفعات کے تحت رات گئے گرفتار کیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان طلباء کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’PMC کیخلاف ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں‘

گرفتار طلباء نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن انٹری ٹیسٹ لیئے جانے کے خلاف دھرنا دیا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین