• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے تاریخی روشنائی گیٹ کو عوام کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور اور آذربائیجان کے تاریخی شہر باکو کو جڑواں شہر قرار دیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب  نے بھاٹی گیٹ کی تاریخی حیثیت میں بحالی کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی بادشاہی مسجد سمیت 10 مزاروں کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کرے گی جبکہ حضرت بہاؤالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزاروں کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ حضرت شاہ شمس تبریز،  بی بی پاکدامن اورخواجہ غلام فرید کے مزاروں کی تزئین و آرائش کی جائے گی جبکہ لاہور، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور مری سمیت دیگر شہروں میں تاریخی عبادت گاہوں کو بحال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی اقلیتی عبادت گاہوں کی عمارتوں کی بحالی کا کام کرے گی جبکہ تاریخی بریڈلے ہال اور برکت علی خان ہال کو تعمیر و مرمت، بحالی کے بعد کھول دیاجائے گا۔

تازہ ترین