اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ اور اس ارد گرد زیتون اور صابرہ کے علاقوں میں1 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ کی ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع نے بتایا کہ 6 اگست سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد سے یہ علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
شہری دفاع ایجنسی نے کہا کہ اتوار کو گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے راستے بند ہوجانے کی وجہ سے ان علاقوں میں ریسکیوں آپریشن روکنا پڑا۔
فلسطینی ایجنسی نے بتایا اس علاقے میں کام کرنا ہماری صلاحیت کے مقابلے میں بہت بڑا کام ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ غزہ کے شمال و جنوب میں نہ کوئی گھر، نہ پناہ گاہ، نہ کیمپ، کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔
فلسطینی طبی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 51 فلسطینیوں میں 24 افراد وہ بھی شامل تھے جو امداد کے انتظار کر رہے تھے۔