• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کی منسوخی میں کوئی کردار نہیں، انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن




انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کس کے کہنے پر منسوخ کیا گیا؟، انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے سوال اٹھادیا۔

 انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں اُن کا کوئی کردار نہیں ہے، فیصلے کے بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا۔

انگلینڈ کے کرکٹرز نے ای سی بی کے فیصلے سے خود کو لا تعلق کرلیا۔

ایک بیان میں پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ان سے تو پاکستان سفر کرنے سے متعلق پوچھا ہی نہیں گیا، دورہ منسوخ ہونے کے بعد بتایا گیا کہ ٹیم پاکستان نہیں جارہی۔

تین روز پہلے انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے کی وجہ کھلاڑیوں کی تھکاوٹ بتائی تھی۔

تازہ ترین