• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس حکام ویکسینیشن سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات سمجھنے سے قاصر


کراچی پولیس حکام ویکسینیشن سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات سمجھنے سے قاصر ہیں۔

سندھ حکومت نے مختلف شعبوں کے متعلقہ افراد کے ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے راہ چلتے 2 افراد کو ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، کراچی میں اب تک 33 افرد کو ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات واضح نہیں ہیں، کارروائی کے لئے کہا گیا تھا۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے محکمہ داخلہ کے احکامات کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر روکا گیا اور رشوت لےکر چھوڑ دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پبلک ڈیلنگ والے اداروں کے عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار دی تھی، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، مارکیٹس میں عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار دی تھی۔

تازہ ترین