• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ، چار مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 843 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 688 ہوگئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 59 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین