کوئٹہ(نمائندگان جنگ/ ایجنسیاں) خاران میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بھی شامل ہیں تربت سے دو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایف سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشتگردوں نے گوادر پی سی حملے سمیت متعدد وراداتوں کا اعتراف کرلیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان سائوتھ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خاران کے قریب چھاپہ مارا تو ایک ٹھکانے میں موجود دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2کمانڈروں گل میرعرف پھلین اور کلیم اللہ بولانی سمیت 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔