• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا ویکسین کی 59ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف

کراچی(آئی این پی) سندھ میں انسداد کورونا کی مختلف اقسام کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ سائنو ویک کی 18 ہزار 763 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ ایسٹرا زینیکا کی 16 ہزار 754 خوراکیں ضائع ہوئیں۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم کی 14 ہزار 576 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ پاک ویک کی 6 ہزار 768 اور کین سائنو کی 2 ہزار 143 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین