• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘کورم پورانہ ہونے پرایجنڈے کی کارروائی نہ ہوسکی

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز بھی کو رم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایجنڈے کی کاروائی نہیں ہوسکی ۔ رواں سیشن کے دوران مسلسل پانچویں دن کورم ٹوٹا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کورم پورا رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت ‘ حدیث ‘ نعت اور قومی ترانہ کے بعد جونہی ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی تو کھیسو مل داس نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یہ تو وقفہ سوالات ہے لیکن کھیسو مل داس نے اصرار کیا کہ کو رم پو را نہیں ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ ممبران کی گنتی کی جا ئے۔ اس دوران پی ٹی آئی کے ممبران آ فتاب جہانگیر اور عاصمہ جہانگیرنے کورم کی نشاندہی کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کورم کی نشاندہی کے بعد اپوزیشن کے ممبران ایوان سے چلے گئے۔

تازہ ترین