• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں چوہوں اورآوارہ کتوں کی بھرمار،شہری پریشان

پشاور(جنگ نیوز)ریزٹنٹس ایگزیکٹو کمیٹی (آر ۔ای۔سی) عسکری 2کے صدر میجر ریٹائرڈ صلاح الدین نے پشاور کینٹ اور شہر کے رہائشی مکانات مارکیٹوں ہوٹلوں ریسٹورنٹس اور سٹورو ں میں چوہوں۔ کُترنے والے زہریلے کیٹروں۔ مچھروں اور آوارہ کتوں کی موجوگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میںمیجر صلاح الدین نے اس بات پر افسو س ظاہر کیا کہ گزشتہ بیس سالوں سے اس عوامی مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام بالا نے کوئی اقدام نہیں کیا انھوں نے متعلقہ محکموں کے حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی ضرورت پر زوز دیا اور کہا کہ اگر اس پر فوری طور پر ٹھوس اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو طاعون اور دوسری جان لیوا متعدی وبائوں کے پھیلنے کا خد شہ ہے میجر صلاح الدین نے کہا کہ ہسپتالوں گھروں دکانوں مارکیٹوں سٹوروں ہوٹلوں ریسٹورینٹوں میں چوہے بڑی آسانی سے خورد و نوش کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور اکثر اوقات ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں کو کاٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔میجر صلاح الدین نے اس ضرورت پر زور دیاکہ اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ۔ پی ڈی اے اور محکمہ ہیلتھ پر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے آپس میں رابطہ رکھیں اور ایک پلان کے تحت کارروائی کریں۔ انھوں نے کہاکہ ان اداروں کو چاہیے کہ وہ ایک ہمہ گیر مہم شروع کریں اور لوگوں میں شہور پیدا کریں تاکہ ان وبائی امراض کے حامل جانوروں کا خاتمہ ہو۔
تازہ ترین