پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بِتائے خاص لمحات یاد آنے لگے۔
انہوں نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ کے سیٹ سے چھ سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔
فلم ’ورنہ‘ کی اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی اور دل کا ایموجی بنایا۔
ماہرہ نے ہٹ فلم رئیس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں کام کیا تھا۔
آج کل کام کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ماہرہ خان جلد عاطف اسلم کے ریلیز ہونے والے گانے ’اجنبی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔