پاکستان کی چلبلی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو یوٹیوبر عمر خان المعروف ’اوکھانو‘ کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی قرار دے دیا گیا ہے۔
حال ہی میں یوٹیوبر اوکھانو اور میزبان شفاعت علی نے ایک ساتھ ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران اِن کی جوڑی نے شو دیکھنے والوں کو اپنی حس مزاح سے خوب محظوظ کیا۔
شو کے دوران میزبان احسن خان نے دونوں مہمانوں سے متعدد دلچسپ سوالات کیے جن کے تیکھے اور حس مزاح سے بھرپور جوابات نے احسن خان سمیت مداحوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
احسن خان نے عمر خان سے سوال پوچھا کہ اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے تیز لڑکی کون ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے عمر خان کا کہنا تھا ’اُن کے خیال میں ہانیہ عامر شوبز انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی ہے۔‘
عمر خان کا جواب سُن کر احسن خان اور شفاعت علی دونوں ہنس پڑے جبکہ شفاعت علی کا عمر خان کو کہنا تھا کہ ’تم یہ بات کہہ سکتے ہو کیوں کہ ہانیہ عامر تماری دوست ہے۔‘