• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،بجلی چورپکڑنے پر شہریوں کا واپڈا  آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

مردان (نمائندہ جنگ) مردان کے علاقہ گوجر گڑھی   میں بجلی چوروں کی گرفتاری کے بعد اہلیان علاقہ نے واپڈا  دفتر پر ہلہ بول کر توڑ پھوڑ کردی ایس ڈی او کو گریبان سے پکڑ لیا ،عملے کو مارا پیٹا  اورایک کی انگلی  توڑدی ۔ حملہ آوروں نے ا ہلکاروں کو دھمکیاں  بھی دیں ۔ واپڈا کا دفتر  کئی گھنٹوں تک میدان کارزار بنا رہا واقعے کے بعد پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے 8مظاہرین کو گرفتار کرلیا اس حوالے سے ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین محبوب شاہ ، ڈویژنل چیئرمین جہانگیرخان اور دیگر کے دستخطوں سے جاری  پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ پیسکو او رپولیس کی مشترکہ ٹیم گوجرگڑھی میں معمول کے مطابق چیکنگ میں مصروف تھی اس دوران خان گڑھی کے رہائشی مسمی یاسر کو بجلی چوری  پررنگے ہاتھوں دھر لیا  گیاجس کے بعد اس کے رشتہ داروں اوردیگر اہل علاقہ  واپڈا سب ڈویژن گوجرگڑھی میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی اورعملے سے ہاتھاپائی کرتے ہوئے ایس ڈی او اعظم جان کو گریبان سے پکڑ لیا اس دوران ایک سپرنٹنڈنٹ محمدسلمان کی ایک انگلی توڑ دی۔ دریں اثناء پولیس نے 8مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ 
تازہ ترین