• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، 7 کروڑ روپے کی شراب ضبط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کی شراب ضبط کر لی ، تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضہ میں لے لی۔ ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 7 کروڑ روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین