امریکا: فارم سے بھاگنے والی 3 بکریاں سیلبریٹی بن گئیں
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں تین ماہ قبل ایک فارم سے بھاگنے والی 3 بکریاں سیلبریٹی بن گئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ تین بکریاں جولائی میں فارم سے بھاگ گئی تھیں اور اُس وقت سے اب تک انہیں انٹر اسٹیٹ 95 کے قریب نجی اور سرکاری زمینوں پر چرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔