• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز سے مشاورت عمران خان کی منشا ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے چیئرمین نیب کے تقررکے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پہ اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے ۔

تازہ ترین