• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے سراج الدین کا دورہ آغوش الخدمت ہوم پشاور‘نقد عطیہ دیا

پشاور (جنگ نیوز)باحوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے ضلعی نائب امیر قاری عبدالمجید،ملک ذاکر اللہ شاہکار اور دیگر معززین کے ہمراہ پشاور میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے قائم آغوش الخدمت ہوم کا دورہ کیا اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور ایڈمن محمد وقاص نے ان کو سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے آغوش ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا
پشاور سے مزید