امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے بینکاک میں موجود دفتر میں ایک پارسل میں سے گلہری نکلنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارسل سے نکلنے کے بعد گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی، جس کی وجہ سے دفتر میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلہری کی دفتر میں اچھل کود کے دوران صفائی کرنے والے ایک ملازم کی انگلی پر معمولی خراش بھی آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جلد ہی متعلقہ ٹیم نے گلہری کو محفوظ طریقے سے قابو کر لیا اور صورتِ حال پر قابو پا لیا۔
رپورٹ میں کمپنی کے ملازم مائیک آئزک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جب کمپنی میں پارسل سے گلہری نکلنے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا تو کمپنی کے ایک ملازم نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے گلہری سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو بھی تیار کی۔