وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اتوار کا دن مچھلی کا شکار کرنے میں گُزار رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ رنگ کے جمپ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں شیخ رشید احمد کو تالاب سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ آج فریڈم ہاؤس میں مچھلیوں کا شکار کررہے ہیں۔‘
اس کے علاوہ شیخ رشید احمد نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی پالتو بطخوں کو کھانا کِھلا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فتح جنگ کے علاقے میں اپنا ایک فارم ہاﺅس بنایا ہوا ہے جس کا نام ’فریڈم ہاﺅس‘ ہے۔