• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے اہلِ خانہ اور شریک ملزمان کے خلاف نیب درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا 3 رکنی بینچ 27 ستمبر کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ کے بیٹوں اور 2 بیگمات کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں بھی دائر ہیں۔

تازہ ترین