• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی میک اپ کرتے ہوئے نئی تصویر سامنے آگئی

دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ  کی میک اپ کرتے ہوئے نئی تصویر سامنے آگئی ۔

اداکارہ اسرا پیلگیچ نے اپنے سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے چہرے پر میک اپ کرواتی نظر آرہی ہیں۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور ایک گھنٹے میں تقریباً دو لاکھ کے قریب لوگ تصویر کو پسند کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کے سیٹ سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسرا بلگیچ نے  اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ سیریز 29 ستمبر سے نشر ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید