• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا، حمزہ شہباز


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ دینے کو درست فیصلہ قرار دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے حمزہ شہباز شریف کے سامنے مریم نواز کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر ووٹ دینے کے فیصلے سے متعلق بیان دہرایا۔

اس سوال پر ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر ووٹ دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں پارٹی قیادت کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے قومی مفاد کے پیش نظر ووٹ دیا جو درست فیصلہ تھا۔

حمزہ شہباز سے ایک صحافی نے ن لیگ کے مفاہمت یا مزاحمت کے بیانے سے متعلق بھی استفسار کیا۔

جواب دیتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مفاہمت کا مطلب ہے آئندہ انتخابات صاف شفاف ہوں، الیکشن میں سب کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

انہوں نے اس دوران پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مسئلہ نمبر ون مہنگائی ہے جبکہ حکومت نے عوام کو کرپشن میں الجھادیا ہے۔

تازہ ترین