• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچز پر جوا کھیلنے والوں سمیت 20افراد دھر لیے گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) کرکٹ میچز پر جوا کھیلنے والوں سمیت 20 افراد دھر لیے گئے۔ تھانہ نیوٹائون پولیس نے نیشنل ٹی 20 کرکٹ میچوں کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والے مزید 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ملزموں سے جوئے میں استعمال ہونے والے 4موبائل فون برآمد کرلیے گئے ۔تھانہ ریس کورس پولیس نے رابری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 3ملزموں سےشناخت پریڈ کے بعد مسروقہ رقم ، 2موٹرسائیکل اوراسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے13ملزموں گرفتار کرکے 4کلو سے زیادہ چرس ،10لٹراور6بوتل شراب ، 2پستول اور خنجر برآمد کرلیا۔موٹرسائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے 2موٹرسائیکل اور 2رکشے برآمد کرلیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید