• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے چیک ری پبلک میں ہونے والے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے سے پہلے بیٹے اذہان مرزا ملک نے والدہ سے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ سے ٹرافی کے ساتھ گھر واپس آئیں۔

ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل کے فائنل میں کامیابی کے بارے میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے چینی ساتھی شوئی ژانگ کے ساتھ اوسٹراوا اوپن کے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی اس جیت کے بارے میں بتایا ہے کہ ’ان کے بیٹے اذہان نے ان سے خصوصی ڈیمانڈ کی تھی کہ ٹرافی لے کر واپس آئیے گا، اس لیے اُنہیں یہ ٹرافی جیتنی تھی۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے چیک ریپبلک میں ہونے والے اوسٹراوا اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 ٹورنامنٹ میں اپنی چینی ساتھی شوئی ژانگ کے ساتھ مخالف جوڑی کیٹلین کرسچن اور ایرن روٹلیف کو 6-3 , 6-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹس میں اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ 43 واں ڈبلیو ٹی اے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین