• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ طالب سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے


ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو طلحہ طالب سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ٹیلی فون پر طلحہ طالب کی فیملی کو گاڑی تحفہ میں دینے کا لالچ دیا اور ٹیکس کی مد میں سوا تین لاکھ روپے وصول کر لیے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد ملک کو ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ٹیلی فون پر طلحہ طالب کی فیملی کو گاڑی تحفہ میں دینے کا لالچ دیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی کے ٹیکس کی مد میں سوا تین لاکھ روپے منگوا لیے تھے۔

وزیراعظم پورٹل پر طلحہ طالب نے شکایت کی تو وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین