وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کی قیادت کرنے والوں میں کرپٹ ترین رہنما قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف بھی آصف زرداری سے مختلف نہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ سابق صدر زرداری نے امریکیوں کو پاکستان میں اہداف پر حملوں کی اجازت دی۔
عمران خان نے یہاں امریکی کتاب ’’اوباماز وار‘‘ کا ذکر کیے بغیر کتاب میں درج آصف زرداری کا جملہ ازسرِ نو تحریر کیا کہ ’’اہداف پر حملوں کے دوران معصوم شہریوں کا قتل امریکیوں کو پریشان کرتا ہوگا، اُنھیں ( یعنی آصف زرداری کو ) نہیں‘‘۔
مضمون میں وزیراعظم نے لکھا کہ افغان جنگ کی ناکامی کی ذمے داری پاکستان پر نہ ڈالی جائے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ دنیا نئی افغان حکومت سے تعاون کرے۔ ماضی کی غلطی دہرائی تو دہشت گردی ہی بڑھے گی۔