• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں شہدائے کربلا کا چہلم ،تعزیے اور زوالجنا ح کا جلوس نکالا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے 72 جان نثاروں کی رسم چہلم مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت سے منائی گئی، اسلام آباد میں تعزیے اور زوالجنا ح کا جلوس نکالا گیا ،مرکزی امام بارگاہ اثنا ء عشری جی سکس ٹو سے بر آمد ہونیوالا ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہو ئے 12 گھنٹے بعد امام بارگاہ اثناء عشری میں ہی اختتام پذیر ہوا ،چہلم کے جلوس میں اہلبیت کے عقیدت مندوں اور مومنیں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نواسہ رسول کی عزاداری میں شریک ہوئے۔ عقیدت مندوں نے جلوس کے راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلیں لگا رکھی تھیں، اسلام آباد پولیس نے شرکائے جلوس کی حفاظت کے لیے غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے ، جلوس میں شریک ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لے کر جانے دیا گیا ،جلوس کے راستوں کی ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا تھا ،گاڑیوں کی پارکنگ جلوس کے راستوں سے دور رکھی گئی تھی۔
تازہ ترین