سجاس نے ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کو نمائشی میچ میں شکست دے دی، سجاس نے 212 رنز بنائے، شاہد انصاری 61 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلیمان خان نے 32 رنز بنائے، کے ڈی اے الیون 140 رنز بناکر ہمت ہارگئی، حشام الکبیر 67 رنز بنائے، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری نعیم وحید، ممبر ایڈمن قدیر منگی، چیف انجینئر خالد مسرور، نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سجاس کے کپتان آصف خان نے وننگ ٹرافی،جبکہ ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کے کپتان ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمال صدیقی نے رنرز اپ ٹرافی وصول کی۔
فاتح ٹیم کے شاہد انصاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے خرم عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ محبوب عالم، فاضل بخاری، محمد راشد ریاض، سابق چیف انجینئر مبین صدیقی، اور محمد نسیم بھی موجود تھے۔
5 ویں ایشین جو جیتسو چیمپئن شپ ابوظبی میں ہوئی۔پاکستان جو جیتسو ٹیم نے 8 تمغے جیتے ہیں۔ دلاور خان سنان نے 4 کانسی ، اسرا وسیم نے 4 ، محمد علی راشد نے 2 کانسی ، محمد عمار نے 1 کانسی کا تمغہ ، ابوہریرہ نے 2 کانسی کے تمغے اور کائنات عارف نے 3 کانسی کے تمغے جیتے۔
ملیر کے سینئر کھلاڑیوں نے ملیر یکجہتی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو کے اے ٹو کلب نے القریش کلب کو شکست دے کر جیت لیا،، حمزہ علی خان فائنل میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے، اس موقع پرشمیم انصاری، توقیر احمد خان، شمیم مطیع، سلیم قریشی،آفتاب عالم، محمد خالد، ایم نسیم نور خان، انور علی اور رضی احمد خان شامل بھی موجود تھے۔