پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارت کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو ’ہیرا منڈی‘ فلم بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں فلم ’ہیرا منڈی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی تعاون ایک چیز ہے لیکن یہ تو صاف قبضہ ہے۔
اُشنا شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی نقالی کرنے سے اس فلم کی اصلیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ بھارت کے پاس فلم کے لیے بھرپور ثقافت اور تاریخ ہے لیکن ’ہیرا منڈی‘ اُن کیلئے نہیں ہے۔
اُشنا شاہ سے قبل منشا پاشا بھی ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنائے جانے پر ناخوش دکھائی دی تھیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر ’ہیرا منڈی‘ نامی سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کریں گے۔