• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر چترال کی تقدیر بدل دے گی

Industrial State Will Change The Chitral
صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ تعمیر ہونے کے بعد چترال کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس سلسلے میں چترال میں ماربل پہاڑوں کے درمیان کشادہ جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

چترال پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان نے کہا کہ انڈسٹریل سٹی قائم ہونے سے جہاں مقامی کارخانہ داروں کو ترقی کے مواقع میسر آسکیں گے وہیں مقامی ہنر مند اور بیروزگار نو جوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ۔

ماربل اسٹیٹ کے سلسلے میں صوبائی وزیر نے جگہ کا انتخاب کرنے کے لئے علاقہ گنگ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ بھی یہاں سرمایہ کاری کریں۔
تازہ ترین