کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں شرکت کے دوران زیب تن خوبصورت لباس سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی حالیہ ایک تصویر شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی ان کی شخصیت سے متاثر ہیں۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے لباس جیسے ہی جوتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے کپڑے آئے ہوں گے یا جوتے۔رہنما پی پی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جو بھی ہو لیکن یہ ہے بہت متاثر کن۔