چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب سسٹم اور ٹیسٹ ٹیوب گورنمنٹ کامیاب نہیں ہوگی،ضیا کے دور میں ایک طرف طلبہ تنظیموں پر پابندی لگادی، دوسری طرف جہادی تنظیموں کو اجازت دی کہ اپنا ایجنڈا پورا کریں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی کا مقصد سیاسی جماعتوں کی نرسری کو ختم کرنا تھا،افراتفری کے عالم کی بنیادی وجہ اداروں کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکانےبھارت کےاعتراض پرپاکستان کو ایف 16کی فراہمی روک دی، ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں،پاکستان کےغریب اورغیورعوام پاکستان کےآئین کادفاع کریں گے۔
رضاربانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 6کی جگہ پاکستان کےعوام نےلے لی ہے،اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتیں، صحافی تنظیمیں سوچیں وفاق کس نہج پر ہے، بلوچستان کی صورتحال کے وفاق پر اثرات کے مسئلے پر ہم غور نہیں کر رہے۔