• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا طالبان کو وقت اور وسائل دے، امید ہے وعدے پورے کرینگے، شیخ رشید

اسلام آباد(خبرایجنسیاں،جنگ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں، کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے،دنیا طالبان کو وقت اور وسائل دے،امید ہے وعدے پورے کرینگے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی کرسٹین نے وزیرداخلہ شیخ رشید سےملاقات کی ، اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات سمیت افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کینڈین ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین نے غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے افغانستان سے انخلا میں مدد دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ’’افغانستان سے غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار ایک غیر معمولی کارنامہ ہے‘‘۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ’ ’عالمی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے، امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں گےافغانستان سے انخلا میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے،کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی سماجی اور معاشری ترقی میں کردار کر رہے ہیں،پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے بااختیار ہے‘‘۔

تازہ ترین