کراچی ( نیوزڈیسک )سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے اور پھر لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے اس دھماکے کو ڈیوائس کے ذریعے ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے، دھماکا صبح 5 بجے انیدل ضلع میں ہوا، گوتھنبرگ سویڈن کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی ، عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے ان کے گھر ہل گئے اور بہت زور دار دھماکا تھا۔ پولیس کے مطابق 4افراد شدید زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گھنٹوں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف رہا۔ سینکڑوں افراد کو متاثرہ رہائشی کمپلیکس سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مختلف پہلوئوں سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔