• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے NAP پر نظرثانی، 14 پوائنٹس تک محدود

اسلام آباد (وقار گیلانی) دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے NAP پر نظر ثانی، 14پوائنٹس تک محدود، این ایف سی ،لوکل گرنمنٹ انتخابات کے مسائل بھی نئے NAP میں شامل، عسکری کردار غالب، نیکٹا سائیڈلائن کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیےاپنے پہلے کے 20نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کرکے اسے 14نکات تک محدود کردیا جس میں قومی مالیاتی کمیشن کے مسائل کو دیکھنا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کے بعد کی باتیں شامل ہیں۔ نیا قائم کردہ این اے پی سیکریٹریٹ 14 نکاتی ترمیم شدہ این اے پی کو نافذ کرنے کے لیے اہم دفتر ہوگا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پچھلے 20 نکات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد این اے پی پر نظرثانی کی گئی ہے۔ دی نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق نظرثانی شدہ این اے پی پر عمل درآمد کے لیے رواں مالی سال کے لیے 28نئے معاہدہ جاتی عہدوں (contractual posts ) کے ساتھ 110 ملین روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین