• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ گولڑہ کے علا قے جی تیرہ فور میں محمد اکرم کے گھر تین مسلح افراد داخل ہو کر نقدی اور زیورات مالیت 19 لاکھ 25ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے ٹو میں فخر واحد کے گھر سے عبداللہ سمیت دو افراد داخل ہو کر نقدی، ڈالر ،موبائل فون اور کار ایل ای ایف 570 چھین کر لے گئے ،تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹائون میں محمد آصف کے گھر سے تین افراد نے نقدی ،موبائل فو ن اور زیورات مالیت 4 لاکھ 60 ہزار روپے چھین لے گئے ،تھانہ رمنا کے علا قے میں وجاہت سے موبائل چھین لیے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے پمز پارکنگ سے عاصمہ قیصر کی کار ایم بی 483 چوری کر لی گئی ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے بخاری سٹریٹ سے محمد حفیظ کا اپلائیڈ فار رکشہ اور زیورات گھر سے چوری کرلیے گئے ،تھانہ کورال کے علا قے غوری وی آئی پی سے قمر امین کا موٹرسائیکل بی سی آر 093 چوری کر لیا گیا ،تھانہ سہالہ کے علا قے روات میں اشتیاق حسین کی فیکٹری سے ملازم گل نواز نے نقدی ،فرنیچر وغیرہ مالیت تین لاکھ 50 ہزار روپے چوری کر لیے ۔
تازہ ترین