• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: دکانوں کی بکنگ میں کروڑوں کے فراڈ کا ملزم گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملتان میں دکانوں کی بکنگ میں کروڑوں کے فراڈ کا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملتان میں دکانوں کی بکنگ میں 19 کروڑ روپے کے فراڈ کا ملزم گرفتار کیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم اقبال نے شہریوں سے دکانوں کی بکنگ کی مد میں 19 کروڑ روپے لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے پلازا میں دکانیں بکنگ کرانے والے شہریوں کو دکانیں نہیں دیں۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مسترد کردی تھی۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم اقبال کے خلاف ریفرنس پہلے ہی دائر کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین