امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 4 سال میں ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا چوتھا سال ہے، اب تک ریاست مدینہ کی طرف اس نے پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نا اہلی،جھوٹ، یوٹرن کی تکون پر مشتمل حکومت نے ملک کو تنزلی کا شکار کردیا، بیروزگاری سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک ریورس گیر پر، مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن ٹاپ گیر میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ ملک میں 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بیروزگار ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت مخالف تحریک میں تیزی آئے گی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔